Featuredکھیل و ثقافت

آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا

 فاطمہ ثناء آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی فاطمہ ثناء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ کو کپتان بنایا گیا ہے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں لیزلی لی، الیسا ہیلی وکٹ کیپر، ٹیمی بیماونٹ اور میتھالی راج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہیلے میتھیوز، ماریزین کیپ، شبنم اسمعیل، جھولن گواسوامی اور انیسہ محمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close