اسلام آبادپاکستانپنجاب

کورونا وائرس سے مزید 30 افراد چل بسے،3301نئے کیسز رپورٹ، کیسز کی مثبت شرح 8.6 ہوگئی

اسلام آباد (24 مارچ2021ء) پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 6 فیصد تک جاپہنچی ، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے،3301نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار301کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سی957 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار965ہو گئی ہے، جبکہ کٴْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ37 ہزار42ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار282ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 98 لاکھ95ہزار515 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 36 ہزار849 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سی2 ہزار564مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار228 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار664 ہو چکی ہے، کٴْل اموات 4 ہزار482ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ2 ہزار 743 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار48ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار204ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 2 ہزار238ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 ہزار136کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کٴْل552افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار374 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار946مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل339 مریض وفات پا چکے ہیں،گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close