اسلام آبادپاکستانپنجاب

مجھے کورونا ہے، عدالت جلدی بیان ریکارڈ کرے

اسلام آباد( 26 مارچ 2021) کورونا کا شکار گواہ پیش ہونے پر احتساب عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔تفصیلات مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران کورونا کا شکار گواہ عدالت میں پیش ہو گیا۔۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ میرا بیان جلدی ریکارڈ کیا جائے ۔
جج نے بیماری کی نوعیت پوچھی تو امیر حیدر نے سب کو حیران کر دیا اور کہا کہ اسے کورونا ہے لہذا جلدی بیان ریکارڈ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا مثبت ہوں اور آئسولیشن سے اٹھ کر آیا ہوں۔ نیب کی بات سن کر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔جج اور وکلاء سمیت سماعت میں موجود تمام افراد کمرے سے باہر نکل آئے ۔
عدالت نے کورونا سے متاثر شخص کو فوری طور پر واپس بھیج دیا اور کمرہ عدالت میں ہنگامی طور پر سپرے بھی کروایا گیا۔

کورونا متاثرہ گواہ کو جوڈیشل کمپلیکس سے جانے کی ہدایت کی گئی ۔اس سے قبل اسی عدالت میں شاہد خاقان عباسی بھی پیش ہوئے تھے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی، جان لیوا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔ (این سی او سی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close