بلوچستان

ڈاکٹرز کی ہڑتال11 ویں روز میں داخل، مریض رل گئے

کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی 11 روز سے جاری ہڑتال نے مریضوں کومشکل میں ڈال دیا ہے اور اوپی ڈی پر لگے تالوں کے باعث مریض بغیرعلاج واپس جانے پر مجبورہیں۔کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں میں جدید سہولتوں اور الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس ملازمین 11 روز سے سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین سول اسپتال میں احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں، 5 روز سے اوپی ڈی میں مکمل ہڑتال کے باعث کوئٹہ سمیت دور درازعلاقوں سے آنے والے مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگادیئے ہیں اور او پی ڈی پر لگے تالے دیکھ کر مایوس لوٹ رہے ہیں، اکثر مریض علاج معالجے کے لئے مجبوراً کئی روز سے سول اسپتال میں ہی ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں۔ادھر ہڑتالی کیمپ میں موجود ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے اعلان کر رکھا ہے کہ مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ بی ایم سی، سول اسپتال اور دیگر تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت ہڑتالیوں کے مطالبات جلد تسلیم کرے تا کہ مریضوں کی داد رسی ہوسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close