Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے پاک فوج کا اہم اقدام

امتحانات میں حاظری یقینی بنانے کے لئے پاک فوج نے گلگت بلتستان کے طلبہ کو منی مرگ سے استور بذریعہ ہیلی ایویکیوویٹ کرا دیا۔

منی مرگ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی امتحانات میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے طلباء کو ہیلی پر استور لے جایا گیا۔ شدید برف باری کے باعث منی مرگ اور استور کو ملانے والے برزیل پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ان حالات میں امتحانات کی مقررہ تاریخ قریب آنے پر ایسے طلباء جنہوں نے امتحانات میں شرکت کرنی تھی، پاک آرمی نےان کی شناخت کر کے انہیں بروقت ہیلی کے ذریعے استور پہنچا دیا۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے طلباء کے تعلیمی حصول کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close