اسلام آباد

10 جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے امید ہے کہ 10 جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جبکہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیرمستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنا رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اطلاعات باعث تشویش ہیں، ہمیں پہلے دن سے خدشہ تھا کہ وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے حکومتی اداروں کا غلط استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جی کی طرح ایس ای سی پی کے چیئرمین بھی غیرمستقل ہیں جبکہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنا رکھا ہے لیکن اس سب کے باوجود امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close