اسلام آباد

وہ دن دور نہیں جب نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوئی بھی ہو دلوں کا وزیراعظم نوازشریف ہی ہے جب کہ وہ دن دور نہیں جب نوازشریف ہی چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کچھ فیصلے عدالت میں ہوتے ہیں اور کچھ فیصلے تاریخ کے اوراق کے، ہم ایک فیصلہ ہارے ہیں اور 2 جیتے ہیں تاہم آج کے فیصلے سے افسوس و حیرانگی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ عوامی عدالت سے سرخرو ہوئے، نواز شریف کو ہمیشہ سیاسی منظر نامے سے ہٹایا گیا تاہم عوام ہی ہمیشہ نواز شریف کو واپس پارلیمنٹ الیکر آئی۔نواز شریف پر سرکاری کرپشن ثابت نہیں ہوئی، وہ دن دور نہیں جب نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، نواز شریف ایک حقیقت اور ایک تاریخ ہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو دلوں کا وزیراعظم نوازشریف ہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close