اسلام آباد

منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

اسلام آباد: امید ہے نئی عسکری قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کریگی

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا امید ہے کہ نئی عسکری قیادت قوم و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔

عمران خان نے فوج کے متعلق قائداعظم کا فرمان بھی ٹوئٹ کرایا جس میں قائداعظم نے فوج سے کہا تھا کہ  یہ نہ بھولیے کہ آپ لوگ جو مسلح افواج میں ہیں، عوام کے خادم ہیں۔ قومی پالیسی آپ لوگ نہیں بناتے۔ یہ ہم شہری لوگ ہیں جو ان معاملات کا فیصلہ کرتے ہیں اور آپ کا فرض ہے کہ جو ذمہ داری آپ کو سونپی جائے، اسے پورا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close