اسلام آباد

ووٹ کے اندراج اور کوائف درستی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: پاکستان کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھ کر 8300 پر پر بھیجیں اور ووٹ سے متعلق کمیشن سے معلومات حاصل کرلیں۔

ووٹ کے اندراج منتقلی درستی اور اخراج میں صرف دس دن باقی ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں سے ووٹر لسٹ میں نام اندراج کی ایپل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوائف درستی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے اور پھر اُسے کے بعد تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی کمیشن کی جانب سے شہریوں کو ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی یقینی بنانے کیلئے چند دن کی مہلت باقی ہے۔

عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں غیر منجمد کرتے ہوئے شہریوں کو فہرست میں ووٹنگ اندراج اور کوائف کی درستی کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھ کر 8300 پر پر بھیجیں اور ووٹ سے متعلق کمیشن سے معلومات فراہم حاصل کرلیں۔ اگر اس میں کوائف غلط درج ہیں یا پھر اندراج نہیں تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جاکر فارم جمع کرائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ 25 اکتوبر 2023 تک شہری اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی کو یقینی بنائیں اور انتخابی عمل میں حصہ لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close