اسلام آباد

فلسطینیوں کے پاس اب مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ، وہ اپنے وطن کا دفاع کر رہےہیں

فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا ، عالمی استعمار نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دیا

اسلام آباد: ہمارا سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر ان کی مزاحمت پر، حماس اسلام کے غیرت مند بیٹے ہیں فلسطین کے مجاہدین ہمارے سروں کا تاج ہیں۔

مجلس وحدت کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حمایت فلسطین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک خطے پر مسلسل مظالم ڈھائے جائیں، بمباری کی جائے، محاصرہ کیا جائے، اگر اس کا جواب دیا جائے تو یہ ان کا قانونی حق ہے، دنیا کا قانون آپ کو دفاع کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اب مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، وہ اپنے وطن کا دفاع کر رہےہیں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہے ہیں، فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا ہے،

علامہ راجہ ناصرنے مزید کہا کہ ہمارا سلام ہو فلسطین مجاہدوں پر ان کی مزاحمت پر، حماس اسلام کے غیرت مند بیٹے ہیں فلسطین کے مجاہدین ہمارے سروں کا تاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے ڈیل آف سنچری کو ناکام بنایا اور اب نارملائزیش کی کوششوں کو بھی ناکام بنائیںگے، اسلامی دنیا کس منہ سے ایک قاتل قابض رجیم سے تعلقات بنانا چاہتی ہے جو بچوں کے ہسپتالوں پر حملے کر رہے ہیں۔
یورپ، امریکہ کی اسٹبلشمنٹ اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام نہاد چیمئپین کہلوانے والے امریکہ نے جنگ بندی کی قراراد کو دو مرتبہ ویٹو کیا ہے،
عالمی استعماریت نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close