اسلام آباد

پاکستان چپر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے،ترجمان

پاکستان نے غزہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے، اسرائیلی رفح کراسنگ کو انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کے لیے کھلا رکھیں۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی جاری وحشیانہ فوجی مہم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ خود مختار ریاست کیلئے فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کو بطور محفوظ اور مستحکم ریاست ماننے پر یقین رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close