اسلام آباد

ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے نفلی اعتکاف کی منت مان لی

اسلام آباد : کرنسی سمگلنگ کے الزام میں پکڑی گئی ماڈل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام کے اخراج کیلئے نفلی اعتکاف پر بیٹھنے کی منت مان لی ۔

خبررساں ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے  بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایک کے بعد ایک مقدمے میں نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ماڈل ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہے اور اس نے فیصلہ کیا کہ اگر نام ای سی ایل سے نکلوانے میں کامیاب ہوگئیں تو وہ  رمضان کے آخری عشرے میں تین دن اعتکاف پر بیٹھے گی جبکہ نادار افراد کے لیے سحری اور افطاری کا بھی اہتمام کرے گی۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رمضان ماڈل نے اڈیالہ جیل میں گزار ا ہے جہاں وہ قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی افطاریاں کرواتی رہیں ہیں جبکہ گزشتہ دنوں عدالتی حکم کے بعد وہ ایئرپورٹ پہنچی تھیں جہاں پتہ چلا کہ ایک مرتبہ پھر ان کانام حکومت پنجاب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈال دیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close