اسلام آباد

چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے ،وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لیے تاحال درخواست نہیں دی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنایا جبکہ 2013میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close