اسلام آباد

پیپلز پارٹی نے پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا

بل کا عنوان دی پاناما پیپرز انکوائری بل ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناہے کہ ہم نے جو قانون بنایا اس میں کوئی امتیاز نہیں،حکومت کو اس پرکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا بل کی منظوری کیلئے حکومتی تعاون کی ضرورت ہوگی۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں تقریبا 630افراد کا نام آیا ہے۔بل کا اطلاق پاناماپیپرز میں نام آنےو الوں پر یکسا ں ہو گا۔انہوں نے کہا یہ بل وزیراعظم کو نشانہ بنانے کیلئے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا خود کو تحقیقا ت کیلئے پیش کرنے والوں سے تحقیقات شروع کی جائیںگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فرانزک آڈٹ کی طرف نہیں جا رہی جبکہ فرانزک آڈٹ کے بغیر پراپرٹی کی تحقیقات ممکن نہیں اور نہ ہی فرانزک آڈٹ کے بغیر سرمائے کا کھوج لگانا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کا سرمایہ خفیہ طور پر ملک سے باہر گیا ہے۔اورپاناما کا انکشاف کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ایک عالمی معتبر ادارے نے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close