کشمیر

وزیراعظم نواز شریف نےسید علی شاہ گیلانی کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں’۔

سری نگر: وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، جن کو معمولی دل کے دورے کی شکایت پر نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘سید گیلانی جموں و کشمیر کے عوام کی حق آزادی کے حوالے سے جاری تحریک کہ اہم روح رواں قائد ہیں، ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں’۔

خیال رہے کہ اے پی ایچ سی کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کو سینے میں درد کی شکایت پر نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا، بعد ازاں اس درد کو ایک معمولی دل کا دورہ قرار دیا تھا۔

اے پی ایچ سی کے سرینگر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں موجود گیلانی کو انڈین کیپٹل مکس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا۔

اے پی ایچ سی نے عوام سے سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا حریت کے آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے رہنما محمد فاروق رحمانی، راجا شاہین، راجا خادم حسین، عبدالمجید ملک، نثار احمد مرزا، شیخ عبدالمتین، عبدالحمید لون، طفیل الطافبٹ اور دیگر نے بھی حریت چیئرمین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close