کشمیر

مسافر جیپ دریا میں گر گی، 5 افراد جاں بحق

وادی گریس میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے دارالحکومت مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے کے باعث بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جا گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close