کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے لب و لہجے کو کنٹرول میں رکھیں، آج کا واقعہ ان کی وجہ سے ہوا: پرویز رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے لب و لہجے کو کنٹرول میں رکھیں۔ وہ قتل و غارت کی باتیں نہ کرتے تو آج کا واقعہ نہ ہوتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتوگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پرامن انتخاب کے سلسلے میں سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق بنائیں۔ جلسوں اور جلوسوں میں زبان کو کنٹرول رکھ کر ہی امن لایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو جب ہم اصل حقائق سے آگا کرینگے تو وہ وزیراعظم آزدادکشمیر چودھری عبدالمجید کے کان کھینچیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت اس وقت سب سے زیادہ موروثی سیاست کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close