خیبر پختونخواہ

بنوں سے ایم فل سکالر اغواء،، اہلخانہ غم سے نڈھال

بنوں: ایف آر بنوں کے جانی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے جامعہ پشاور کے ایم فل سکالر کو گزشتہ روز بنوں سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ مغوی کے خاندان کے مطابق امان اللہ عرف لونگین وزیر اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لکی مروت سے آرہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گنڈی چوک کے قریب اغوا کرلیا۔ مغوی کے اہلخانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سلیمان خیل قبیلے سے ہے جنہیں پولیس جانتی بھی ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ دوسری جانب بنوں کے پختون ترقی پسند مصنفین اور ایف آر بنوں سٹوڈنٹس فیڈریشن نے دھمکی دی کہ لونگین وزیر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close