خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان میں خواتین اکیلی گھر سے باہر نہیں نکلیں گی، جرگہ

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ایک جرگہ نے خواتین کے اکیلے ڈاکٹر کے پاس جانے اور اتنڑ سمیت متعدد سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔ کڑیکوٹ کے علاقے میں گزشتہ روز احمد زئی وزیر قبیلے کے بعض عمائدین اور علماء کرام نے ایک جرگہ کے دوران مشترکہ فیصلہ کیا کہ قبیلے کے رسوم و رواج اور شریعت کے خلاف ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والا قبیلے کا مجرم متصور ہوگا۔ جرگے نے علاقے میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے موقع پر محافل موسیقی، رقص و سرود پر بھی پابندی عائد کردی۔ مقامی لوگوں کے مطابق جرگہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ کسی محرم کے بغیر خواتین ڈاکٹر یا مولویوں کے پاس بھی نہیں جائیں گی جبکہ خلاف ورزی پر شریعت کے مطابق سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب احمد زئی وزیر قبیلے کے بعض افراد نے ان فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ پورے قبیلے نہیں بلکہ ایک مخصوص ٹولے کا جرگہ قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل احمد زئی وزیر قبیلے کے بعض عمائدین پر مشتمل جرگے نے یہ فیصلہ بھی کیا تھا کہ بیاہی جانے والی خواتین کا ایک ہی نرخ مقرر کیا جانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close