پنجاب

حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کی صورت میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری

لاہور: اپوزیشن رابطوں کے بعد حکومتی سطح پر ہلچل کو بھی حزب اختلاف مانیٹر کررہی ہے

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے اپوزیشن کے بڑوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی پر مشاورت شروع کردی، حکومتی اتحادی ق لیگ کو کی گئی پیش کش پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم جماعتوں کو میاں نواز شریف کے فیصلے کا انتظار ہے، ملاقاتوں کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان اور دیگر مسلسل رابطے میں ہیں، حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کی صورت میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی، جہانگیر ترین، ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں، رابطوں کا مزید جائزہ لیا جائے گا، تحریک عدم اعتماد کے ڈرافٹ پر دستخطوں سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی جارہی ہے، پہلے مرحلہ میں حکومتی یا اتحادیوں کے دستخطوں سے گریز کرکے انہیں متنازعہ ہونے سے بچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی پیش کرنے کے بعد سپیکر کی طرف سے التوا کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے، اپوزیشن رابطوں کے بعد حکومتی سطح پر ہلچل کو بھی حزب اختلاف مانیٹر کررہی ہے، سابق صدر زرداری اور مولانا کو میاں نواز شریف کی طرف سے مثبت جواب کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close