پنجاب

قوم کو سودابازی کرنیوالی نہیں شفاف قیادت کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحر یک انصاف  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شر یف بھولے نہ بنیں اور قوم کو بتائیں کہ ریمنڈ ڈیوس کوٹ لکھپت جیل سے ایئرپورٹ کیسے گئے؟ کیونکہ پنجاب حکومت کا بھی ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں کردار ہے، قوم کو سودابازی کر نیوالی نہیں شفاف قیادت کی ضرورت ہے، بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا اور امریکہ کا بھی ڈومور کا مطالبہ بڑ ھتا جا رہا ہے، حسین حقانی جیسے لوگ امریکہ میں بیٹھ کر ان کو پاکستان پر مزید دباؤ بڑھانے کا مشورہ دے رہے ہیں، آنیوالے دن بھی پاکستان کیلئے آسان نہیں دیکھ رہا ،مقبوضہ کشمیر کی تحریک کیلئے برہان مظفر وانی شہید  ہیرو ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ میں پارٹی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے سابق وزیر خارجہ  شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر میں نے قوم اور ضمیر کی آواز کے مطابق فیصلہ کیا اور امر یکہ سمیت ہر کسی قسم کے دباؤ کو مستر دکر تے ہوئے حکومت سے الگ ہو کر تحر یک انصاف میں شامل ہوا، عمران خان سمیت پوری تحر یک انصاف اور قوم مجھ پر فخر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کہ مجھ پرتنقید  میرے لیے اعزا زہے ، شہباز شر یف اتنے بھولے بننے کی کوشش نہ کر یں وہ قوم کو بتائے ریمنڈ ڈیوس کوٹ لکھ پت جیل سے ایئر پورٹ کیسے گیا ؟اس میں کوئی شک نہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پنجاب حکومت کا بھی کردار ہے اور میں نے بطور وزیر خارجہ  ملکی سالمیت اورخود مختاری کا تحفظ کیا تھا ، وزیر خارجہ کا کام تعلقات کو بنانا ہوتا ہے بگاڑ انا نہیں، امریکہ مجھ سے ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی اسثنیٰ دینے کا مطالبہ کرتا رہا مگرمیں نے صاف انکا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہی ہے ،کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف جو جنگ لڑرہی ہے اسکی وجہ سے طاقتوار لوگوں کا احتساب ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں مگر عالمی طاقتیں پاکستان کی ان قر بانیوں کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ، حالات یہ ہو چکے ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم کو سعودی عرب میں تقر یر کر نے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور میں آنیوالے دنوں میں خطے اور دنیا کے حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close