پنجاب

ق لیگ اور پی ٹی آئی کے بہت سے ممبران اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان نے پرویز الہٰی کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر اعتماد کا ووٹ دیا۔

پرویز الہٰی اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان اسمبلی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مسلم لیگ (ق) کے ارکان نے کہا ہم ووٹ دیں اور آپ اسمبلی تحلیل کر دیں، یہ مناسب نہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے ارکان نے یہ بھی کہا کہ ہم بڑی مشکل سے ووٹ لے کر اسمبلی پہنچے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) ارکان نے پرویز الہٰی سے کہا آپ وعدہ کرتے ہیں تو ہم ووٹ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) ارکان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہوئی تو جاری ترقیاتی کام رُک جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے بہت سے ممبران ابھی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے ممبران نے وعدے کے بعد پرویز الہٰی کو ووٹ دیا، حافظ عمار یاسر بھی یقین دہانی کے بعد ووٹ دینے پنجاب اسمبلی پہنچے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close