پنجاب

نواز شریف کے کیخلاف سازش کرنے والوں کا چہرہ روز رسوا ہو رہا ہے

لاہور: مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیخلاف سازش کرنے والوں کا چہرہ روز رسوا ہو رہا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک میں تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی کروڑوں روپے میں فروخت سے متعلق گفتگو سنی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close