پنجاب

مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، نواز شریف کا دعویٰ

کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افرا تفری پیدا کرے،خواہش ہے کہ سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت پر لائیں۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے مثبت سوچ رکھنی ہوگی، خواہش ہے کہ سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت پر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افرا تفری پیدا کرے، بہت جلد ن لیگ کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی۔

شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ 8 فروری کو دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت میں 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد کروانے پر اتفاق خوش آئند ہے۔ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی ملک کو صحیح سمت میں لے جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ انتخابات پاکستان کو نہ صرف استحکام بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے اور نفرتوں اور انتشار کی سیاست کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close