پنجاب

عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے

راولپنڈی: عمران خان وزیراعظم بننے کے پہلے ہی دن بدل گئے تھے، پہلے دن جو انسان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا تھا وہ کوئی اور ہی انسان تھا

چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بہت بات کرسکتا ہوں لیکن میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں، میں وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کا خواب دیکھا تھا، اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کرلیا ہے، اب ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں انصاف ہوگا، روزگار ملے گا، قیادت ایمان دار ہوگی، آج آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ سب کو مبارک ہو، یہ ایک ابتداء ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے، پہلے دن جو انسان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا تھا وہ کوئی اور ہی انسان تھا، علیم خان کو جیل میں بھیجنا بہت بڑا ظلم تھا، ہم پاکستان کو پہلے ایشا اور پھر دنیا بھر کا اچھا ملک بنائیں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں اپنی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پوری جستجو کے ساتھ ایمانداری اور پاک سوچ سے محنت کریں گے، جو امیدیں تھیں وہ نہیں ہوسکا، اب ہم خود پورا کریں گے، ابھی زندگی باقی ہے، پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے، ابھی بتداء ہے اب ہماری پارٹی سیاست شروع کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close