پنجاب

بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے: رانا ثناء اللّٰہ

لا محالہ بلاول بھٹو کو ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا

لاہور: ن  لیگ  تلخیاں بڑھانا نہیں چاہتی اس لیے بلاول بھٹو کو ان کی زبان اور انداز میں جواب نہیں دے رہے ۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، ہم پی پی چیئرمین کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں اورن لیگ تلخیاں کم کرنا چاہتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چند ماہ پہلے تک بلاول بھٹو اور ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے، اس لیے تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ لا محالہ بلاول بھٹو کو ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا، پی پی چیئرمین ہمارے دوست ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت اور جمہوری اقدار پہلےسےزیادہ مضبوط ہے،اب جمہوریت بلا کسی رکاوٹ کے چلے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو آپ کو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی رک رہی ہے نہ ڈالر نیچے آ رہا ہے،پاکستان کو باقاعدہ پٹری سے اتارا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں میر جعفر اور میر صادق کے لقب دیے جا رہے تھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں بھی اکثریت حاصل کرے گی، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پہلے بھی دو بار ملک کو بحران سے نکالا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close