پنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

حافظ آباد: انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے حافظ آباد میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے حافظ آباد کے علاقے فوارہ چوک میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کی شناخت محمد طیب اور نیاز ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close