پنجاب

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہزادہ عدنان نےمدثرایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی،دائردرخواست میں وزرات قانون،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دوسری،شادی کے لیےپہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے،آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا،آئین کےمطابق کوئی خلاف اسلام قانون بنےتو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے،ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دوسری،شادی کےلیے بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close