پنجاب

پاک فضائیہ کے 116 ویں نان ڈی جی کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، 17 عراقی بھی پاس آوٹ ہوئے

پاک فضائیہ کے 116 ویں نان ڈی جی کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی ہے جس میں 17 عراقی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رسالپور اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حامد امین نے شرکت کی اور کیڈٹس کی مہارتوں کا جائزہ لیا، دوران تقریب پاکستان اور عراق کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ پاک فضائیہ کے 116 ویں نان ڈی جی اور 17 عراقی کیڈٹس نے پاس آوٹ ہو کر حلف اٹھالیا ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پا ک فضائیہ دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کررہی ہے کیڈٹس کی تربیت کا معیار قابل تعریف ہے ۔ پاکستان اور عراق کے دیرینہ تعلقات ہیں اور عراقی کمانڈر کی موجودگی دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔
عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حامد امین نے کہا کہ عراق نے 1947 میں پاکستان کو تسلیم کیا دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اعلیٰ معیار آپ کی زندگی کے ہر پہلو میں ہونا چاہیے۔عراقی افسروں کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستانی کیڈٹس بھی تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close