پنجاب

لاہور میں 100ارب روپے کی لاگت سے نالج پارک بنانے کا فیصل

حکومت پنجاب نے ایک اور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور اس دفعہ منصوبے کا دائرہ کار محدود نہیں ، یہ منصوبہ تعلیمی اداروں ، کاروبار اور تحقیقی مراکز کامجموعہ ہے جبکہ صوبے کو علم پر مبنی معیشت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتاہے ، ایک بلین ڈالر(تقریبا105ارب روپے) کے لاہور نالج پارک کا منصوبہ چند سال پہلے بنایاگیاتھا اور اس کے بعدمنصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے اکتوبر2014ءمیں لاہور نالج پارک کمپنی بنائی گئی ، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لاہور نالج پارک کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جس کی مارکیٹنگ اور ڈیولپمنٹ کی نگرانی حکومت پنجاب کررہی ہے، اس پراجیکٹ سے پڑھے لکھے ہزاروں نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

انتظامیہ نے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے اور پرامیدہے کہ ستمبر سے تعمیرشروع ہوجائے گی جو آئندہ ڈیرھ سال میں مکمل بھی ہوجائے گی ، پہلے مرحلے میں عمارت کا بنیادی ڈھانچہ اور چند یونیورسٹیز کی تعمیر ہوگی جس سے اس منصوبے میں نجی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔
لاہور نالج پارک کے چیف ایگزیکٹوآفسیر زاہد زمان نے کہاہے کہ یہ بہت دلچسپ تصور ہے جس سے پوری دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے ، اس منصوبے پر پچیس سال کے دوران20فیصد حکومت پنجاب اور 80فیصد نجی سیکٹر سرمایہ کاری کرے گا، لاہور نالج پارک فورتھ جنریشن پارک ہوگا جس پاک بھارت سرحد سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر 852ایکڑز پر تعمیر کیاجائے گا۔ اس میں سکول ، یونیورسٹیز، سائنس اور تحقیق کے مراکز، کاروباری اور رہائشی ضلع ، تفریحی زون اور گرین ایریابنایاجائے گا۔ بتایاگیاہے کہ اس منصوبے کی سرمایہ کاری کاڈیزائن سنگاپور کی ایک کمپنی نے تشکیل دیاہے اور امکان ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس سے 173بلین لیبرانکم اور 35بلین روپے ٹیکس اکٹھا ہوگا۔ اُنہوں نے بتایاکہ اس پراجیکٹ کے فعال ہونے کے بعد چالیس ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی اور 2040ءتک 11,200افراد پی ایچ ڈی کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close