پنجاب

پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ ،دونوں پائلٹس شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ بھی شہید ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی ایوی ایشن کاطیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ تکینی خرابی کی وجہ سے گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث میجر اظہر اور زیر تربیت کیپٹن احمد شہید ہو گئے ہیں ۔پاک فوج کے جوانواں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغازکر دیاہے اور طیارے میں تکنیکی خرابی جانچنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close