پنجاب

ارشد چائے والا اپنی اوقات بھول گیا

محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ، یہ محاورہ سنتے تو بہت عرصے سے آرہے تھے مگر اس کا صحیح یقین تب آیا جب ارشد خان’’چائے والا ‘‘ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک معروف برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ارشد خان نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میں نے سبزی بیچی، پھل بیچے ، کبھی پانی بیچا تو کبھی ریڑھی چلائی ، یہاں تک کے میں نے اپنی زندگی کے معاملات کو چلانے کے لیے لنڈےکا کام بھی کیا ہے۔تعلیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشد خان نے بتا یاکہ میرے 17بہن بھائی ہیں جس کی وجہ سے میں شوق کے باوجود پیسے نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل نہ کر سکا۔ اب میں تین مہینے سے چائے بیچ رہا تھا کہ اسی دوران مجھے اللہ نے شہرت کی اس قدر بلندیوں پہ جا پہنچایا کہ کہاں میں 20روپے کی چائے بیچا کرتا تھا اور اب میں 40ہزار کا چائے کا کپ پی کر آرہا ہوں ۔

پاکستان اور بھارت کے بعد اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس مطابق آجکل ارشد خان چائے والا پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی رونق بننے کے بعد اب معروف امریکی ٹی وی چینل CNNکی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ امریکی ٹی وی چینل CNNنے ااارشد خان پر چند منٹ کا ایک نیوز پیکج’’ہاٹ ٹی ‘‘ کے نام سے چلایا جس نے ارشد خان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close