پنجاب

ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی۔

شاہد خاقان عباسی کو معلوم تھا کل ان کی گرفتاری ہوگی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو معلوم تھا کل ان کی گرفتاری ہوگی، انہوں نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو تو آج نیب نے طلب کیا تھا وہ کہاں جا رہے تھے، سپریم کورٹ نے ایل این جی کی تمام دستاویزات نیب کو دے دی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس جتنی بھی دستاویزات ہیں، عدالت میں جمع کراچکا ہوں، 90 دن میں بڑے بڑے کیسز کے فیصلے ہوجائیں گے۔

جو شخص جتنا چیخ رہا ہے اس کا کیس اتنا ہی بڑا ہے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری میرے لیے کوئی نئی خبر نہیں، کہا تھا بہت سے اہم کیسز کے فیصلے ہوں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو شخص جتنا چیخ رہا ہے اس کا کیس اتنا ہی بڑا ہے، آسان نسخہ بتا دیا ہے جو زیادہ چیخ رہا ہے اس کی اگلی باری ہے۔

یاد رہے کہ آج قومی ادارہ احتساب (نیب) راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close