پنجاب

نیب کے پاس وزیر اعظم کے تین کیس ہیں،نیب جاگی تو بہت سے لوگوں کی سیاست سو جائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈسیک) عوامی مسلم لیگ کی سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کے پاس وزیر اعظم کے تین کیس موجود ہیں اور پنجاب میں نیب نے تین افراد خراست میں لئے ہیں جبکہ بہت جلد نیب کیخلاف نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہونگے۔

 وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نیب نے پنجاب میں کارروائی شروع کردی ہے اور بہت جلد رینجرز بھی پنجاب کے مضافاتی علاقوں میں جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اور رینجرز پنجاب میں کارروائی کرنے جا رہے ہیں اور جب نیب جاگے گی تو بہت سے لوگوں کی سیاست سو جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close