سندھ

پی پی رہنما مہرین بھٹو اور انکے بھائیوں کیخلاف انکوائری ختم

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حیدرآباد نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف انکوائری ختم کردی۔

ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ میں مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کو کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ایف آئی اے حیدرآباد نے انکوائری 8 سال قبل شروع کی تھی۔

سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی کےڈپٹی ڈائریکٹراسٹورعارف بھٹو، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایگزیکٹو انجینئر آصف بھٹو اور سرکاری ٹھیکیدار کاشف بھٹو کے خلاف بھی ایف آئی اے حیدرآباد میں انکوائری شروع کی گئی تھی۔

ذوالفقار پھلپوٹو نے چاروں شخصیات کے خلاف شکایت 2014 میں درج کرائی تھی، شکایت کو 2019 میں باضابطہ طورپرانکوائری میں تبدیل کیاگیاتھا۔

تاہم اب وفاقی ادارے نے ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کےخلاف مبینہ کرپشن اور غیرقانونی اثاثے بنانے کی انکوائری ختم کردی۔

ایف آئی اے حیدرآباد کا کہنا ہے کہ دوران تحقیقات مہرین بھٹواوربھائیوں کےخلاف ثبوت نہیں ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close