سندھ

کراچی : سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلر،اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش گرفتار

کراچی : آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کریمنلز، 5 منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کریمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 9 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 4 تیس بور پسٹل، ایک بارہ بور شارٹ گن، ایک ایس ایم جی، ایک ایم پی فائیو،381 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 570 تنزانیہ ٹوکن، چوری شدہ 17 موبائل فون، 3 موٹر سائیکلیں، 570 گرام کرسٹل بھی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close