سندھ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی

واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق پائپ لائن بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی

 کراچی: لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق 72 انچ کی پائپ لائن نمبر 5 صبح 6 بج کر 35 منٹ پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی۔

اس حوالے سے واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپس بند ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close