سندھ

کراچی: پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز

کراچی: شہر قائد میں آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا  ہے

پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران پانچ غیر قانونی ہیڈرنٹس سیل کردیے گئے۔

شہرمیں پانی کے بحران پر قابو پانے اور پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کے لیے واٹر بورڈ، پاکستان رینجرز سندھ اور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے آپریٹرز کو کارروائی کے دوران گرفتار بھی کرلیا گیا۔ غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس سے آنے والا پانی جن ٹینکرز میں جمع کیا جاتا تھا، انہیں بھی فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے مالکان فرار ہیں، جن کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close