سندھ

ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

کراچی: سی ٹی ڈی آپریشن سندھ کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں ریٹائرڈ پولیس افسرکےگھرپرچھاپہ مارا اور ڈکیتی کی تھی

بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرمیں ڈکیتی کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کےایک انسپکٹرکوجبری ریٹائراور4 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی آپریشن سندھ کے اہلکاروں نے 29 نومبرکوسادہ لباس میں سعید آباد تھانے کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسربشیرحسین کےگھرپرچھاپہ مارا تھااوران کے بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرسے نائن ایم ایم پستول،سونا اور2لاکھ نقدی لے اڑے تھے۔

ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا جسے وہ مقررہ وقت میں دینے میں ناکام رہے ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نےریٹائرڈ پولیس افسرکے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کےایک انسپکٹر سید محمد سرفرارکوجبری ریٹائرڈ اور4 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عمران علی ،پولیس کانسٹیبل راجہ عمیر، سعادت مروت اور پولیس کانسٹیبل سکندرخان کو ملازمت سے بر طرف کردیا۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے،جس میں مزید بتایا کہ جبری ریٹائرڈ اور ملازمت سے برطرف کیے جانے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف سعید آباد تھانے ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close