سندھ

جو گڑھا پیپلز پارٹی نے کھودا ہے کل وہ خود اس میں گرے گی، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کی شکست کی وجہ ہارس ٹریڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو گڑھا پیپلز پارٹی نے کھودا ہے کل وہ خود اس میں گرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات کے نتائج آگئے ہیں صورتحال آپ کے سامنے ہے میں بیرسٹر فروغ نسیم کو سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ماضی میں ہم نے 51 ایم پی ایز ہونے پر 4 سیٹیں حاصل کی تھیں بدقسمتی سے اس بار جنرل نشستوں میں ایک ہی نشست جیت سکے۔فاروق ستار نے کہا کہ جو گڑھا پیپلز پارٹی نے کھودا ہے کل وہ خود اس میں گرے گی، ہمارے ارکان کی عزت کو سربازار نیلام کیا گیا انہیں بیک ڈور سے لایا اور لے جایا گیا، جس طرح ارکان اسمبلی کو یرغمال بنا کر ووٹ لیے گئے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close