سندھ

مرسوں مرسوں کوئی کم نہ کرسوں، شہباز شریف کا اعلان

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈے سوں‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا ’’مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کر سوں‘‘۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ “مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں” کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا “مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کر سوں، الحمدللّٰہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کراچی کا امن بحال کر چکی، اب سندھ کو اس کی بنیادی سہولیات بھی ہم انشااللہ فراہم کریں گے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) صدر و وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک دورہ پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر سندھ محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا، گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہم سب کے قائد تھے اور ہمیشہ رہیں گے جب کہ مجھ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان ان کے سپاہی ہیں، سابق وزیراعظم کی مثبت سوچ اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، تعلیم، صحت، آمدورفت کی بہترین سہولیات سمیت ترقی سندھ کے عوام کا بھی حق ہے، اگر اللہ نے موقع دیا اور صوبے کے عوام نے اعتماد کیا تو سندھ کے تمام شہروں کی تقدیر وحالت بدل دیں گے، میرا ایمان ہے کراچی ایک بار پھرخوبصورت شہر بن سکتا ہے اور اس کی روشنیاں دوبارہ بحا ل ہو سکتی ہیں لیکن شرط ہے کہ ایمانداری، امانت اور دیانت سے کام کیا جائے.گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close