سندھ

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پھرالتوا کا شکار

 رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کے اضافے کی سمری ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار ہے ، چار روز گزرجانے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ نے سمری پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

رینجرز کے اختیارات ختم ہونے میں صرف سات روز باقی رہ گئے ہیں رینجرز کے اختیارات تین فروری کی رات بارہ بجے ختم ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں اضافے کی سمری تیئس جنوری کو وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی جس میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کی بات کی گئی ہے۔

فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کو کرنا ہے کہ سمری کی منظوری دیتے ہیں یا اسے مسترد کرکے رینجرز کو مشروط اختیارات دینے کی سمری طلب کرتے ہیں۔

دسمبر میں بھی رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طول پکڑ گیا تھا پھر بیس روز بعد وفاق نے رینجرز کو اختیارات دیئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close