سندھ

سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلہ،چھت گرنے سے1شخص جاں بحق

نواب شاہ، حیدرآباد،لطیف آباد، مٹیاری،ہالہ،سعید آبادمیں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کےبعد لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

سن کےعلاقے چھچھر میں مکان کی چھت کا ایک حصہ گرگیا۔ملبے تلے دب کر وسیم نامی شخص جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلہ زیر زمین 20کلو میٹر میں آیا اور اس کا مرکز نواب شاہ سے ساٹھ کلو میٹر دور شمال مشرق کی جانب تھاریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close