کھیل و ثقافت

ورلڈکپ میں افغانستان نے چوتھی کامیابی حاصل کرلی

ورلڈکپ 2023 میں افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے آ گئے نکل گیا

 ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکرافغانستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔

نیدرلینڈز کا 180 رنز کا ہدف افغانستان نے 32 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حشمت اللہ شاہدی 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

افغانستان نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔

ورلڈکپ 2023 میں افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے آ گئے نکل گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان 7 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close