کھیل و ثقافت

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری

اینٹیگا: بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر بھارت کے پہلےٹیسٹ کپتان بن گئے جنہوں نے بیرون ملک ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا.

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں بیرون ملک ڈبل سنچری بنانے والے ہندوستان ٹیم کے پہلے کپتان ہیں،جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے.

ویسٹ انڈیز کے شہر اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے کوہلی کی ڈبل سنچری کی بدولت کھانے کےوقفے تک 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی جبکہ ان کا ساتھ ایشون دے رہے تھے جو 64 رنز بنا کر کھیل رہے تھے.

اس سے قبل کوہلی نے ایشون کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو ہندوستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 302 رنز تھا اور 29 اوورز میں 102 کا اضافہ کیا جبکہ مجموعی شراکت 168 رنز کی تھی.

واضح رہے کہ بھارت کی عمدہ بیٹنگ اور روی چندرن ایشوین کی سنچری کی بدولت سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے چائے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر 566 رنز بنا کر ختم کر دی.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close