Featuredسندھ

کراچی: دکان میں سیلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے نیو چالی کے قریب دکان میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد متاثرہ ‏جنریٹر کی دکان میں آگ بھی لگی، سلنڈر پھٹنے سے دکان کا سامان سڑک پر پھیل گیا، دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو ‏بجھانے کی کوشش کی گئی،فائر بریگیڈ عملہ بروقت نا پہنچ سکا۔

سیلنڈر دھماکے کے بعد دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے دکان کا سامان سڑک پر پھیلنے سے آمد و رفت بھی متاثر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ملتان میں مچھلی منڈی گیس سلنڈر کی دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،حکام کے مطابق آگ لگنے سے صرف ایک رکشہ متاثر ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close