دنیا

اسرائیل کا غزہ کے انڈونیشین اسپتال پر حملہ ، ڈاکٹروں سمیت 12فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے اسپتال سے نکلنےکی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرتھوپیڈک چیف ڈاکٹرعدنان البرش سمیت متعدد افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپتال سے نکلنےکی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی، اسرائیلی فوج نے اسپتال کا گھیراؤ شروع کردیا، اسپتال کے اندر دھویں اور بارود سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔
اس سے قبل شمالی غزہ میں ہی اسرائیلی فوج الشفا اسپتال تباہ کرچکی ہے، شدید زخمی 250 افراد کو اسپتال سے نکالا نہیں جاسکا تھا۔

نصائرات کیمپ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رفاح کے 2 گھروں پر حملوں میں 11 افراد شہید ہوئے جب کہ شہدا کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close