Featuredدنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکا

دہلی پولیس کو تلاش بسیار کے باوجود اسرائیلی سفارت خانے کے آس پاس سے کوئی بھی مشوک چیز نہیں مل سکی

 دہلی پولیس نے حساس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سفارت خانے کا محاصرہ کرلیا

بھارتی دارالحکومت کے حساس علاقے میں واقع اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پورا علاقہ گونج اُٹھا تھا۔ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے حساس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سفارت خانے کا محاصرہ کرلیا اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس بھی موجود ہیں جب کہ فائر بریگیڈ سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کیا گیا۔
دہلی پولیس کو تلاش بسیار کے باوجود اسرائیلی سفارت خانے کے آس پاس سے کوئی بھی مشوک چیز نہیں مل سکی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کا عملہ اور عمارت مکمل طور پر محفوظ ہیں۔دھماکے کی نوعیت اور مواد سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم اب تک دھماکے سے متعلق کسی قسم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close