دنیا

عرب ملک کی ایک بہت ہی بڑی تعداد انتہائی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئی،

دبئی سٹی : متحدہ عرب امارات کے دس لاکھ افرادموٹاپے ،دباﺅ اور ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن(IDF)کے مطابق 2015کے آخر تک دنیا میں اس وقت 415ملین لوگ ذیابیطس کا شکار ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں 2015کے آخر تک یہ تعداد دس لاکھ افراد سے تجاوز کرچکی ہے ۔آئی ڈی ایف کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارا ت کی آباد ی تقریباً 80لاکھ ہے اور یہاں 12.5فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔متحدہ عرب امارات میں ذیابیطس کے شکار لوگوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جس کی وجہ موٹاپا ،دباﺅ ،دماغی پریشر اور ورزش نہ کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close