دنیا

امریکا میں طلبہ نے یونیورسٹی کی عمارت پر قبضہ کرکے فلسطینی جھنڈا لہرادیا

کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی کے ڈین آفس سے متصل ہمیلٹن ہال کی بلڈنگ پر قبضہ کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ان میں سے ایک طالب علم نے بالکونی کی کھڑکی سے چیختے ہوئے کہا کہ ‘ہم اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک کولمبیا ہمارے تمام مطالبات پورے نہیں کر لیتا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جوابی کارروائی سے بچنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عمارت کے اندر موجود ایک طالب علم کے مطابق عمارت میں تقریبا ایک درجن طالب علم اور دو جینٹر موجود تھے۔ طالب علموں کے داخل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد مظاہرین عمارت سے چلے گئے۔

سینکڑوں طالب علموں نے منگل کے روز عمارت کے سامنے ایک انسانی زنجیر بنائی، جہاں 1968 میں شہری حقوق اور جنگ مخالف مظاہرین نے مظاہرہ کیا تھا۔

مظاہرین نے ہیملٹن ہال کی بالکونی کی کھڑکی سے ایک بینر لہرایا جس پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 6 سالہ بچے ہند رجب کے اعزاز میں عمارت کو "ہند ہال” قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close